گلیو ں او ربازاروں میں تجاوزات کی اجازت نہیں دی جا سکتی: مریم نواز

24 Sep, 2024 | 06:16 PM

 راو دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم غیرمتزلزل ہے۔ مصنوعی مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے مجاز اتھارٹی کا قیام ناگزیر ہے-ہر سیکٹر میں سٹرکچرل ریفارمز متعارف کرا رہے ہیں -گلیو ں او ربازاروں میں تجاوزات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 بریفنگ میں کہا گیا  صوبائی، ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹیز قائم ہوں گی۔ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ بنے گا۔ تحصیل کی سطح پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔ ہیرنگ آفیسر تحصیل کی سطح پر اپیل سن کر فیصلہ دے گا۔ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مہنگائی کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کرے گی۔ تحصیل میں انفورسمنٹ افسر سمیت 40 اہلکار اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ اور کارروائی کریں گے۔عوام کی شکایات پر بھی گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی ممکن ہوگی۔

غیر منقولہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لئے تحصیل کی سطح پر کارروائی جاری رکھے گا۔تحصیل کی سطح پر چار ایپلٹ فورم پر فیصلے کے لئے ٹائم لائن مقرر ہوگی۔ ریڑھیوں  اور رکشہ تجاوزات کو ہٹا کر گلیاں بازار وسیع کیے جائیں گے۔

سینیٹرپرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، آئی جی،سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے

مزیدخبریں