علی ساہی :غلط ای چالان ختم کروانے کے لئے بڑی سہولت دے دی گئی۔ سیف سٹی نے غلط ای چالان موصول ہو نے پر درستگی بارے طریقہ کار وضع کردیا۔شہری ون فائیو پر کال کرکے یا ای میل کرکے اپنا ای چالان ختم کرواسکتا ہے۔
سیف سٹیز حکام کاکہنا ہےکہ روزانہ کی بنیاد پر10سے12ہزار ای چالان کئے جارہے ہیں کسی بھی شہری کوغلط ای چالان موصول ہونے کی صورت میں شہری سیف سٹی کی ای میل etclhr@psca.gop.pk پر رابطہ کریں۔۔ سیف سٹی آفیسر ای میل کی تصدیق کے بعد غلطی کی صورت میں 24 گھنٹے کے اندر ای چالان خارج کر دے گا۔شہری 15 پر کال کرکے بھی غلط ای چالان کے حوالے سے اطلاع دے سکتے ہیں۔آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے ای چالان جاری کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا جا چکا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر10سے12ہزار ای چالانز جاری کئے جارہے ہیں۔خود کار نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی 19 خلاف ورزیوں پر چالان ہورہے ہیں۔آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہو رہا ہے۔ٹریفک خلاف ورزی کنفرم ہونے پر وائیلٹرز کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج مطلع کیا جا رہا ہے
غلط ای چالان سے جان چھڑانےکا طریقہ کار سامنے آگیا
24 Sep, 2024 | 05:50 PM