اسرار خان:موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے خاتون پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔ پولیس اہلکار کے قتل کا یہ واقعہ ہربنس پورہ کے زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کانسٹیبل صومن بی بی کو قتل کیا۔واقعہ میں ملوث ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ہیں ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔کیمروں کی فوٹیج سمیت تمام شواہد کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے بروئے کار لانے کی ہدایت کردی گئی ۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے