عابد چوہدری: سٹی ٹریفک پولیس میں کرپشن کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا۔وارڈن نے سرکاری گاڑی کے نئے ٹائر ہی فروخت کر دیئے۔پکڑے جانے پروارڈن کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس میں کرپشن کا انوکھا واقعہ سامنے آ گیا،پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن نے سرکاری گاڑی کے نئے ٹائر ہی فروخت کر دیئے۔غلام دستگیر نے پرانے ٹائرلگا کر گاڑی ایم ٹی سیکشن لائنز میں کھڑی کر دی، جبکہ پکڑے جانے اور انکوائری میں گنہگار ثابت ہونے پر وارڈن کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ٹریفک وارڈن غلام دستگیر ایم ٹی سیکشن لائنز میں تعینات تھااور ذرائع کے مطابق وارڈن دستگیر نے قریبی شاپ پر ایل ای جی 2191 کے نئے ٹائر فروخت کردیئے۔