شوگر کے مریض بچوں کو مفت انسولین گھروں تک پہنچائی جائے گی:خواجہ عمران نذیر

24 Sep, 2024 | 04:34 PM

 زاہد چوہدری : شوگر کے مریض بچوں کو مفت انسولین کی فراہمی کے سلسلہ میں اہم اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کی 
اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب اور ڈاکٹر عدنان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شوگر کےمریض بچوں کی رجسٹریشن کیلئے ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو میں ذیابیطس سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ۔خواجہ عمران نذیر نے کہاشوگر کے مریض بچوں کی رجسٹریشن ہیلپ لائن، پورٹل کے ذریعے بھی کی جاسکے گی، مریض بچوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا حاصل کرکے فری انسولین انکے گھروں تک پہنچائی جائے گی، شوگر کے مریض بچوں میں ٹائپ1 اور ٹائپ2 ذیابیطس کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا،

مزیدخبریں