ڈیڑھ  سالہ بچی کے پیٹ  میں ہیئرکلپ

24 Sep, 2024 | 04:27 PM

سٹی 42:  جنرل اسپتال میں ڈیڑھ سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ہیئر کلپ کو نکال لیا گیا۔

جنرل اسپتال کے ڈاکٹر حسن سلمان نے بتایا کہ  چونگی امر سدھو کی رہائشی بچی مومنہ نے کھیلتے ہوئے بالوں میں لگانے والا کلپ نگل لیا تھا جس کے بعد اس کی طبعیت خراب ہونا شروع ہوئی۔ بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر بچی کے فوری ضروری ٹیسٹ کیے گئے جس سے معدے میں بالوں کے کلپ کے موجود ہونے کی تشخیص ہوئی۔ اینڈو اسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے کلپ نکال لیا گیا۔

مزیدخبریں