شاہد سپرا : لیسکو میں انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس کے دوران بجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت لیسکو چیف شاہد حیدر نے کی ۔جس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کُلاچی،چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز محمد سرور مغل، چیف لاء آفیسر بدر یاسین، چیف انجینئر آپریشن عباس علی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی ظفر محمود، چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی،سیکریٹری بی او ڈی گوہر ایوب، ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد موجود تھے،لیسکو چیف شاہد حیدر نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بجلی چور ی میں ملوث ملزمان قومی مجرم ہیں، انہیں نشان ِ عبرت بنایا جائے۔
لیسکو کابجلی چوری میں ملوث افسران و ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ
24 Sep, 2024 | 03:16 PM