(شاہد ندیم سپرا)سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا ہے۔
لیسکو میں 4 ماہ کے دوران سولر پیداوار میں 200 میگاواٹ تک اضافہ ہوا،سولر سےپیداہونیوالی بجلی سے صارفین نے 8ارب روپے کا فائدہ اٹھا لیا۔ایکسپورٹ یونٹس میں اضافہ ہونے سے صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف ملا۔
نیپرا قوانین کے مطابق 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا،لیسکو میں گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویلز کے صارفین نے بجلی کی پیداوار کی۔صارفین نے ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی مد میں فائدہ حاصل کیا۔
سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
24 Sep, 2024 | 01:49 PM