(جنید ریاض)سکول سربراہان و اساتذہ پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا کہ سکول سربراہان و اساتذہ قطعی طور پرسوشل میڈیا استعمال نہ کریں۔وفاقی حکومت کے احکامات پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حکومت پنجاب کے رولز 1966 کے خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
سکول سربراہان و اساتذہ پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
24 Sep, 2024 | 12:36 PM