ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے بیشتر سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے جعلی طلبہ کے داخلوں کا انکشاف

لاہور کے بیشتر سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے جعلی طلبہ کے داخلوں کا انکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) اساتذہ نے بھی ایجوکیشن اتھارٹی کو ’’استادی‘‘ دکھا دی۔ لاہور کے بیشتر سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے جعلی طلبہ کے داخلوں کا انکشاف ہوا ہے، ایک ایک طالب علم کو دو دو سکولوں میں ظاہر کردیا گیا، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ نے رپورٹ مرتب کرکے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوا دی۔سیکرٹری ایجوکیشن نے ڈوپلیکیٹ طلباء کی تعداد میں اضافہ پرایجوکیشن اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے بیشتر سکولوں میں بیک وقت ایک طالبعلم دو، دو سکولوں میں داخل ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چوبیس گھنٹے میں ڈسٹرکٹ لاہور کو انرولمنٹ کا ریکارڈ درست کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی ڈی ای اوز ڈوپلیکیٹ طلباء کا ریکارڈ درست کرنے کے بعد رپورٹ سی ای او ایجوکیشن کو پیش کریں گے۔ ڈوپلیکیٹ طلباء کے باعث ڈسٹرکٹ لاہور کو داخلوں کا اہداف پورا کرنے میں مشکلات ہیں۔ ڈسٹرکٹ لاہورمیں ڈوپلیکیٹ داخلوں کے باعث انرولمنٹ کم ہوگئی ہے۔ پی ایم آئی یو نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو31 اکتوبر تک داخلوں کا ہدف ہر صورت پورا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔