ملک اشرف : وزارت داخلہ نے چوہدری پرویز الٰہی، راسخ الہیٰ اور زارا الٰہی کے نام ای سی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بناء پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں.
جسٹس شمس محمود مرزا نے چوہدری پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ،وزارت داخلہ کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر درخواست دہندگان کے نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن پیش کردیا گیا ۔
وفاق کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کردیا گیا ہے ۔ ،چوہدری پرویز الٰہی کا نام ای سی ایل جبکہ راسخ الہیٰ اور زارا الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا ہے۔ درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل اور پی سی ایل سے نکال دیئے جانے پر درخواست گزاروں کے وکیل نے اپنی پٹیشن واپس لے لی۔ پرویز الٰہی، راسخ الہیٰ اور زارا الٰہی نے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کیں تھیں ۔