ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین کے کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

 پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین کے کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ،چیف جسٹس کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کو کل کیلئے ری شیڈول کردیا گیا ۔
 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، عدالت نے درخواستگزار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے ، درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ وہ منتخب ممبر آزاد کشمیر اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء ہے،غلام محی الدین کو پی ٹی آئی جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا ،عدالتی حکم پر غلام محی الدین کو رہا کردیاگیا، درخواست گزار کیخلاف کیسز اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم نہیں کررہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے حکم جاری کرے ۔

Ansa Awais

Content Writer