ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس 2024 کیخلاف دائردرخواست پر سماعت نہ ہوسکی

پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس 2024 کیخلاف دائردرخواست پر سماعت نہ ہوسکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست پر آج سماعت نہ ہوسکی ، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے رخصت پرہونے کے باعث کیس کو کل کیلئے ری شیڈول کردیا گیا۔
 چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری منیراحمد کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، درخواستگزارنےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔درخواست میں آرڈیننس پر قانونی نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواستگزارکےمطابق صدارتی آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے۔ ایکٹ کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اوراس فیصلے کے بعد صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی ترمیمی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قراردیا جائے اور اس کیساتھ ساتھ درخواست کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمدروک دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer