ملک اشرف : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 31 اکتوبر کو ہوں گے،امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی ،سپریم کورٹ بار کے ممبرز کی ابتدائی ووٹرز لسٹ آج جاری کی جائے گی ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات قریب آتے ہی امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آچکی ہے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اور لاہور ہائیکورٹ کے باہر امیدواروں کی فلیکسز اور پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں .صدر ، نائب صدر ، سیکرٹری کےعہدوں کے امیدواروں کے کامیابی کیلئے لاہور میں سینیئر وکلاء سے رابطوں میں مصروف ہیں رواں برس سپریم کورٹ بار کے صدرکا تعلق بلوچستان سے ہوگا ۔انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار رؤف عطاء ہیں ،پروفیشنل گروپ کی جانب سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار منیر احمد کاکڑ ہیں ،ووٹر لسٹ کے متعلق شکایات 26 ستمبر تک جمع کروائی جاسکیں گی ،شکایات پر فیصلے 27 ستمبر کو ہوں گے ،اہل ووٹرز کی حتمی فہرست 28 ستمبر کو جاری ہوگی،31 اکتوبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی ، ایک سے دو بجے وقفہ ہوگا ، حتمی نتائج کا اعلان چار نومبر کو کیا جائے گا۔