(وقاص احمد)کاہنہ پولیس نے تحریک انصاف کے 30 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمے میں صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کو نامزد کیا گیا جبکہ مقدمے میں 40 رہنماؤں اور کارکنوں کو نامعلوم رکھا گیا۔ ملزمان نے9مئی کے مقدمات کے اشتہاری حماد اظہر کو پناہ دی تھی،ملزمان نے حماد اظہر کو پکڑنے کے دوران مزاحمت بھی کی تھی۔
پولیس نے جلسے کےروزحماداظہر کوپکڑنے کی بھرپور کوشش کی تھی،حماد اظہر آرگنائزڈکرائم کے افسران واہلکاروں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کیا۔
تحریک انصاف کے 30 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
24 Sep, 2024 | 10:17 AM