(ندیم بھٹی) نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک گھر جانےسے انکار کردیا۔
بصارت سے محروم افراد پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ دن بھر کی تھکان کے بعد مظاہرین نے سڑک پر ہی بستر بچھا لئے۔
دھرنے کے باعث پریس کلب روڈ کے اطراف دن بھر ٹریفک جام رہا، پولیس نے بیریئر لگا کر راستے بند کردیئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک گھر نہیں جائیں گے۔
ٹی ایل پی لاہور کا وفد بھی نابینا افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا۔ اے سی شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر انعم کے مظاہرین کےساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے ۔
مظاہرین نے نوکریوں کی مستقلی کےساتھ بے روزگارساتھیوں کیلئے نئی ملازمتوں کی شرط بھی رکھی ہے۔