(عابد چودھری)100 سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ہونے والے ای چالان نادہندگان مالکان اور گاڑیوں کےخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔پہلے مرحلہ میں 100 سے زائد ای چالان گاڑی مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔
اس حوالے سےگذشتہ روز اے ایچ الیکٹرنکس کو نوٹس جاری کیا گیا، اے ایچ الیکٹرانکس کے نام رجسٹرڈ متعدد گاڑیوں نے 1319 مرتبہ ای چالان کیخلاف ورزیاں کی،
نجی کمپنی لاکھوں روپے مالیت کی ای چالان نادہندہ ہے۔