کومل اسلم: پنجاب وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ نے مہمان پرندوں کی سالانہ نقل مکانی کے سیزن کے دوران پرندوں کے تحفظ کے لئے ہنٹنگ پرمٹ کے بغیر شکار کی ممانعت اور ہنٹنگ پرمٹ کے ساتھ ہفتہ میں صرف دو دن شکار کی اجازت کا شیڈول جاری کردیا۔
وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حکم نامہ کے مطابق یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک صرف مخصوص علاقوں میں شکار کی اجازت ہوگی۔ ان علاقوں میں بھی صرف ہفتہ اور اتوار کے دن ہنٹنگ پرمٹ کے ساتھ شکار کی اجازت ہوگی۔