اسرار خان: کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے راہ گیر خاتون سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ایک ملزم راہگیر خاتون سے جھپٹا مار کر موبائل فون لے اڑا ۔
متاثرہ خاتون نے گشت پر مامور ڈولفن اہلکاروں کو واردات کی اطلاع دی تو ڈولفن ٹیم نے ملزم کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت ساگر مسیح کے نام سے ہوئی، جس سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔