ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی جمہوریہ چین کے 74 ویں قومی دن کی تقریب،محسن نقوی اور بلیغ الرحمان نے کیک کاٹا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِنایاب: عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی74 ویں سالگرہ کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اورنگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر فواد حسن فواد،صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،اظفر علی ناصر، عامر میر، جمال ناصر،ابراہیم مراد،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، امریکہ کی قونصل جنرل، ایران کے قونصل جنرل اور دیگر ممتازشخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی 
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان،وزیراعلیٰ محسن نقوی،صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری نے عوامی جمہوریہ چین کے قائمقام قونصل جنرل چاؤ کی (Mr.Cao Ke)کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چین کے قومی دن پر قائمقام چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی۔
قائمقام چینی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

 قائمقام چینی قونصل جنرل نے تقریب مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاحالیہ دورہ چین پاک چین تعلقات کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات کا نیادورشروع ہوچکا ہے، یہ نیا دور دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے تمام شعبوں میں تعاون کی مزید نئی راہیں کھولے گا-

محسن نقوی نے بتایا کہ ہمیں دورہ چین کے دوران غیر معمولی پذیرائی ملی جس پر میں ننشیا کے پارٹی سیکرٹری او رچینی قیادت کا شکرگزار ہوں۔  پاکستان اورچین ایک روشن اورپرامن مستقبل کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔  چین ہمارا ہر موسم کا دوست،مضبوط شراکت دار اور قابل اعتماد پڑوسی ثابت ہوا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ  حکومت پنجاب مختلف شعبوں میں چین کی حمایت اور تعاون پر شکرگزار ہے-

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی کابینہ نے چین کا کامیاب دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران تعاون بڑھانے کے حوالے سے حوصلہ افزاء او رمثبت بات چیت ہوئی۔ ساہیوال او ربہاولپور کو چینی شہروں کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کے معاہدے ہوئے۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں۔
تقریب کے آغاز پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے۔