سلمان سلیم: کراچی میں کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کےمطابق مقتول اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔ جاں بحق ہونے والا طاہر زمان سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے ، جاں بحق ہونے والے افراد شاہ فیصل عظیم پورہ کے رہائشی ہیں۔
ایس ایس پی حسن سردار کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہورہا ہے ،موقع واردات پر سے گولیوں کے8 خول ملے ہیں۔اس قتل کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔