راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ چین کے متعلق سوالات کے جواب میں کہا کہ چائنہ سے کچھ مانگنے نہیں گئے تھے۔چینی حکام سے ٹیکنالوجی لانےکے لئے بات کی اور انہوں نے بہت تعاون کیا۔ لائیو اسٹاک ہو چاہے زراعت چاہے ڈیری ہو اور دیگر شعبے ہوں، ہم نے ان سے ٹیکنالوجی مانگی ہے۔ ٹیکنالوجی کے تعاون کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ اور انہوں نے ہم سےبہت تعاون کیا ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی پلانٹیشن کے لئے بھی ٹیکنالوجی کی بات کی ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ بہت سینئیر وفد ان کے ساتھ گیا تھا اور سب وزرا، وہ خود اور چیف سیکرٹری تمام وقت چینی حکام سے بات چیت میں مصروف رہے۔ بہت جلددورہ چین کے ثمرات سامنے آئیں گے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ صوبائی وزراء اور چائینیز حکام پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ بنا رہے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ آنے والی حکومت بھی ٹیکنالوجی کے تبادلےکے امور کو آگے بڑھائے۔