ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔
پاکستان نے اجلاس کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ مریم نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں۔کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں۔ نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔
اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔