خواتین اور اسکول، کالجز کی طالبات سے چھینا چھپٹی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

24 Sep, 2023 | 07:35 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی کے بچت بازاروں میں آنے والی خواتین اور اسکول کالجز کی طالبات سے چھینا چھپٹی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ 

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے سیکٹر 4 سعیدآباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو ایس ایچ او سعید آباد سید رضوان حسین نے چوکی انچارج مختیار گھمن ہیڈ کانسٹیبل محمد شیراز و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت ابرار اور دانش کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ ہفتے جمعہ بازار سیکٹر 4 سعید آباد کے پاس عوت سے پرس، موبائل و کیش چھینا تھا۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن بچت بازاروں میں آنے ولی خواتین اور اسکول کالجز کی طالبات سے متعدد بار چھینا چھپٹی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں