ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے میاں بیوی نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کر لی

Pakistani, husband-wife duo, summit, world’s eighth-highest peak، Nepal, Mount Manaslu، Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کے رہائشی شوقیہ کوہ پیماؤں احمد عزیز اور ان کی اہلیہ انعم عزیر نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کر لیا۔

انعم اور احمد عزیر 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی میاں بیوی ہیں

احمد اور انعم عزیر کو نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھ نیپال لائے تھے۔

پیشے کے اعتبار سے احمد عزیر وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں۔

8163 میٹر بلند مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے جو دونوں میاں بیوی نے کامیابی سے سر کی ہے۔

اس جوڑے نے اس سے قبل منگلک سار (6,050 میٹر) اور ہسپر (5,246 میٹر) پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کیا ہے۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی، سرباز خان اور شہروز کاشف نے بھی رواں ماہ کے شروع میں نیپال کی چوٹی مناسلو کو سر کیا ہے۔