اسرار خان: شہر لاہور میں نقب زنی کی وارداتوں کا بھی سلسلہ بدستور جاری، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 4197 مقدمات درج کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 1224 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 958 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ نقب زنی کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 790 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 471 مقدمات درج ہوئے، سٹی ڈویژن میں 443، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں نقب زنی کے 311 مقدمات درج کئے گئے۔