ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرنسی اور ہنڈی مافیا پر کریک ڈاون، 63 گرفتار، 18 کروڑ روپے مالیت کی کرنسی برآمد

FIA, Intelligence based operation, illegal currency exchange, Hundi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے نے کرنسی سمگلرز اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر کے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی جبکہ 63 ملزموں کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے۔

ایف آئی اے ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے

 ایک  ہفتے کے دوران وفسوی تحقیقاتی ادارہ نے ملک بھر میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 38 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں 63 ملزمان کو گرفتار کر کے 39 مقدمات درج کئے گئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔برآمد ہونے والی کرنسی میں 21831 امریکی ڈالر جبکہ 5 کروڑ 39 لاکھ روپےسے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔

برآمد کی گئی کرنسی میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی شامل ہے۔گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے.