وقاص احمد :والٹن روڈگلی نمبر2قادری کالونی کارہائشی 18سالہ طلحہ عارف گجر3اگست سےلاپتہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق طلحہ عارف کےوالدین دادرسی کیلئےسٹی42کےہیڈآفس پہنچ گئے،متاثرہ والدین نےپولیس کی جانب سےمناسب تعاون نہ کرنےکاشکوہ کیا ۔
والدکا کہنا ہے کہ طلحہ عارف 3 اگست کی شام5بجےگھرسےباہرنکلااورواپس نہ آیا،فیکٹری ایریاپولیس مقدمہ درج کرنےکےباوجودتعاون نہیں کررہی ہے،باربارتھانےکےچکرلگانےکےباوجودشنوائی نہیں ہورہی،طلحہ کےوالدین نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سےمددکی اپیل کی ۔
والد نےوزیراعلیٰ محسن نقوی سےدرخواست کی کہ نوٹس لیکرمیرےبچےکوبازیاب کرایاجائے۔