ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 18روز کے دوران 3674 مقدمات درج

 بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 18روز کے دوران 3674 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : لاہورپولیس آپریشنز ونگ کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری، گزشتہ 18روز کے دوران بجلی چوری کے 3674 مقدمات درج ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے 810، کینٹ نے 972، جبکہ سول لائنزڈویژن نے303مقدمات درج کئے۔ اس کے علاوہ صدر 518،اقبال ٹاؤن 573 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 498مقدمات درج کئے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے انتظامیہ کیساتھ مل کر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزیدتیزکرنیکا حکم دے دیا۔  سید علی ناصر رضوی نے کہا کہڈومیسٹک و کمرشل بجلی چور صارفین کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں، ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔