ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فونز استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

موبائل فونز استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان میں موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں دن بدن د اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسی حوالے سے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے اہم اطلاع دی ہے۔

حالیہ جاری کردہ اعداد و شمار میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے بتایا ہے کہ اگست 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات 71 فیصد زیادہ رہیں،پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات 32ارب 70 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں،درآمدات میں اضافہ پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کی درآمدات کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا، جو کہ تقریباً 135 فیصد زیادہ ہے۔

ڈالر کے لحاظ سے اگست میں درآمدات 111.34 ملین ڈالر رہیں جو جولائی 2023 کے مقابلے میں 63 فیصد اور اگست 2022 کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہیں، رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں یعنی جولائی اور اگست کے دوران 10 ارب روپے کی درآمدات ہوئیں، یہ 51.85 بلین روپے کی درآمدات کے مقابلے میں 131 فیصد زیادہ ہے۔

22.44 ارب روپے کے موبائل گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ اگست 2023 میں درآمدات 179.47 ملین ڈالر رہی، جو کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں رجسٹرڈ 101.86 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے۔