سمندری طوفان اوفیلیا امریکی ریاست کیرولائنا سے ٹکرا گیا

24 Sep, 2023 | 01:02 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: سمندری طوفان اوفیلیا امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیرِاثر ساحلی علاقوں میں 113 کلومیٹر فی گھنٹا رفتار سے ہوائیں چلنے لگی جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق شمالی کیرولائنا کی مشرقی کاؤنٹیز میں ہزاروں صارفین بجلی سےمحروم ہوگئے ہیں جبکہ شمالی کیرولائنا اور ورجینیا کے کچھ حصوں میں 20 سینٹی میٹرتک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں