فاران یامین :منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز 04 ملزمان گرفتارکر لیے گئےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پولیس کی مختلف کارروائیاں،بدنام زمانہ منشیات فروش امانت۔ریاست۔امین۔عاطف گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔
محمد عثمان ٹیپوایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان تعلیمی اداروں ،ہاسٹلز،بس اڈا جات کے گردونواح منشیات فروخت کرتے تھے،ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 04 کلو 340 گرام چرس،300 گرام آئس برآمد ہو ئی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،مزید تفتیش جاری ہے ۔
اس کے علاوہ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او رفیع اللہ خان و پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے لاہور شہر کو پاک کیا جائیگا۔