وزیراعلیٰ محسن نقوی کا صبح سویرے گھوڑا چوک فلائی اوور کا دورہ

24 Sep, 2023 | 11:50 AM

درنایاب :وزیراعلیٰ محسن نقوی کا صبح سویرے گھوڑا چوک فلائی اوور کا دورہ,خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبے کا بھی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ورکرز سے مصافحہ کیا،صبح تک کام ہوتا دیکھ کر شاباش دی،دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا،بارشوں سےمنصوبوں کےاطراف حفاظتی انتظامات مزیدموثر بنانےکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ منصوبوں پر کام کےدوران موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے،منصوبوں کی تکمیل سےشہریوں کو آمدورفت میں سہولت اورآسانی ملے گی ۔سنٹر پوائنٹ گلبرگ سےگھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گا۔



 

مزیدخبریں