ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے لندن میں اہم ملاقات میں اسحاق ڈار کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے ہیں ،ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،ذرائع کا مزید کہناہے کہ مفتاح اسماعیل بھی شہباز شریف کی معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔