سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

24 Sep, 2022 | 06:16 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ،ایک تولہ سونا 3750 روپے سستا ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق ایک تولہ سونے کی قیمت  کم ہوکر 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے تک گرگئی، 10 گرام سونا 3216 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی سے 1642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

صرافہ بازار ڈیلرز کا کہناتھا کہ قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ،مہنگائی نے کاروبار پر شدید منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

مزیدخبریں