خاتون مداح کی انوکھے انداز میں بابراعظم کو شادی کی پیشکش

24 Sep, 2022 | 05:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 7 ٹی 20 میچوں پر مشتمل ہونے والی سریز کے 3 میچز ہوگئے ہیں جن میں نے 2 انگلینڈ نے جیتے اوت ایک پاکستان کے نام ہوا، تیسرے ٹی 20 میچ میں منفرد واقعہ دیکھنے کو ملا جب ایک خاتون مداح کو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو شادی کی پیشکش کی۔

تفصیلات کےمطابق  تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بابراعظم کی شاندار کارکردگی کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد سٹیڈیم  میں آئی، جمعرات کو ہونے والے دوسرے میچ میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 200 کا پہاڑ جیسا ہدف ہنستے ہوئے عبور کرلیا تھا اس وجہ سے تیسرے میچ میں بھی کرکٹ شائقین کا جم غفیر امڈ آیا، اس میچ میں ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا۔ 

میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی خاتون مداح نے سب کو حیران کردیا، خاتون میں ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس پر تحریر کیا ہوا تھا کہ ' کیا ہم طویل عرصے تک شراکت داری کرسکتے ہیں'۔

جب خاتون نے سوال کیا گیا کہ ایسا کیوں لکھا ہوا ہے؟ تو اس نے جواب دیا کہ میری والدہ میرے لئے بہت رشتے تلاش کررہی ہیں اور میں اس کلچر سے اکتا چکی ہوں' مزید کہا کہ اس لئے یہ پوسٹر یہاں لائی ہوں کہ اگر بابراعظم نے دیکھ لیں تو میری اماں خوش ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی اتوار کوکھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں