انجری کا شکار شاہین آفریدی کس حال میں؟ ویڈیو سامنے آگئی

24 Sep, 2022 | 04:37 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد بولنگ کا آغاز کر دیا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے   بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی شیئر کی گئی ہے۔شاہین  ان دنوں ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں، فاسٹ بولر دائیں گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

قومی بولر جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نیدر لینڈزکے خلاف ون ڈے سیریز ، ایشیا کپ اور انگلینڈ کی خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے۔

مزیدخبریں