کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے،راناثنااللہ

24 Sep, 2022 | 03:42 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے، رینجرز ،ایف سی اورپولیس کی بھاری نفری موجود ہے، کوشش ہوگی طاقت کااستعمال احتیاط سےکیاجائےاورنقصان کم ہو۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ اداروں کومتنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مسئلہ نہیں، ملک کو نازک حالات سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کئے جس وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول نہ کرسکے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، مہنگائی پی ٹی آئی دور میں شروع ہوئی، ہماری حکومت نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں، کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے، پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی بڑی بات نہیں، تبدیلی کو ووٹ اور دوسرے طریقے سے لایا جاسکتا ہے،جس ادارے نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہو اس کے سربراہ کی تقرری متنازعہ نہ بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے سے ہماری اقتصادی ٹیم مضبوط ہوجائے گی، الیکشن جب بھی ہوئے نواز شریف اس سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔

مزیدخبریں