2 سروں والے ننھے کچھوے کی ویڈیو منظر عام پر

24 Sep, 2022 | 03:27 PM

M .SAJID .KHAN

(محمد ساجد) کرہ ارض پر پائے جانے والے ایسے بہت سے رینگنے والے جانور ہیں خشکی اور پانی دونوں میں رہنا پسند کرتے ہیں، ان میں کچھ اس قدر زہریلے ہیں کہ جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑ سکتا ہے جبکہ کچھ کا شمار انسان کے ساتھ دوستی میں ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی ننھے جانور کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔ 

تفصیلات کےمطابق  کچھوا ایک قسم کا جانور ہے جو پانی اور خشکی دونوں میں زندہ رہ سکتا ہے۔ اس کے اوپر ایک سخت خول ہوتا ہے، جب کوئی اسے چھوتا ہے تو وہ اس خول میں چھپ جاتا ہے۔سائنسی طور اسے ریپٹائیل میں شمار کیا جاتا ہے۔ ریپٹائیل جانور گھسٹ کر چلتے ہیں۔ یہ گھاس کے علاوہ ہر قسم کی غذا کھاتا ہے۔ ماہروں نے کچھوے کی اوسط عمر  ڈیڑھ سو (150) سال تک بتائی ہے۔ یہ جانور پاکستان اور دنیا کے زیادہ تر ممالک میں پایا جاتا ہے۔یہ جھیل، دریا اور تالاب وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی حیران کن ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والے کو تعجب میں ڈال دیا، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھا کچھوا جس کو ایک شخص نے اپنی ہتھیلی پر رکھا ہوا ہے اور مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے ایک کی بجائے دو سر ہیں جبکہ ننھے کچھوے کو حرکت کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کو ریڈیٹ کے نام سے بنے پیج پر شیئر کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے دو سروں والے ننھے کچھوے کی ویڈیو کو دیکھ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوتے دلچسپ تبصرے کئے جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی خوب شیئر کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں