ویب ڈیسک:بارش کے بعد دھوپ کی کرنیں جب آسمان پر پڑتی ہیں توقوسِ قزح کےرنگ نیلے آسمان پر نمودار ہوجاتے ہیں۔اس خوبصورت نظارے کو ہم بچپن سے ہی دیکھتے آرہے ہیں۔
جب بھی بارش ہوتی ہےاچانک سورج کی کرنوں سے دھنک کے رنگ آسمان کو اور بھی دلکش بنا دیتے ہیں اسی نظارے کو بہت قریب سے دیکھنے اور اس کی حقیقت کو جاننے کیلئے منچلوں نے ایک حیرت انگیز اقدام کیا جس کی وجہ سے قوسِ قزح کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اُٹھ گیا۔ہمیں اپنے بچپن سے ہی اس نظارے کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار رہتاتھا۔
امریکی سماجی رابطوں کی سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں منچلےپیراشوٹ کے ذریعے بارش کے بعد آسمان کی بلندی تک پہنچ جاتے ہیں جہاں سےقوسِ قزح نمودار ہو رہی ہوتی ہےاس نظارے کو دیکھ کر سب حیران رہ جاتے ہیں۔منچلوں کے اس اقدام نےقوسِ قزح کی حقیقت کو عیاں کردیا۔
آسمان پر آدھا یا نیم دائرے کی صورت میں نہیں بلکہ ایک مکمل دائرے کی صورت میں نمودار ہوتا ہے لیکن اس کا حلقہ اس قدر بڑا ہوتا ہے کہ زمین سے دیکھنے پر ہمیں یہ آدھے یا نیم دائرے کی صورت میں نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔