ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکہ برطانیہ کی آخری آرام گاہ کی تصویر وائرل

ملکہ برطانیہ کی آخری آرام گاہ کی تصویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :رواں ماہ انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر   منظر عام پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تدفین پیر کو سینٹ جارج چیپل میں کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر پر سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے تاہم سرکاری سطح پر تاحال ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔سیاہ پتھرکےصلیب پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ان کے والد اور والدہ کے نام بھی کندہ ہیں اور قبر پر ان کی تاریخ پیدائش اور انتقال کے سال بھی درج ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ 1926 میں پیدا ہوئیں اور  رواں ماہ 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer