ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، فریقین کےدرمیان صلح ہوگئی۔

ناظم جوکھیو کے ورثاء نے عدالت میں حلف نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ ہماری ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے کیس ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے نادرا، مختیار کار و دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قانونی ورثاء سے متعلق نادرا اور مختیار کار سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔حلف نامہ ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔عدالت نے قانونی ورثاء سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں، ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer