ایف بی آر کے 35 افسر ڈپٹی کمشنر بن گئے

24 Sep, 2022 | 01:06 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے 35 ایف بی آر افسران کوترقی دیدی، افسران کو ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ان لینڈریونیو سروس کے 35 اسسٹنٹ کمشنرز گریڈ 18میں ترقی پاکر ڈپٹی کمشنربن گئے، افسروں کی گریڈ 18 میں ریگولرترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، محمد یوسف اسماعیل، سیدہ اقرا منور کاظمی، رودار امجد سلیمی، ثناء سلیم، آمنہ شریف،عائشہ ڈار، صدف احسان، اختر حسین، شرمین قمر کو گریڈ 18 مل گیا۔

 آئی آر ایس کے محمد سعد مارتھ، سوگند منیر بنگلانی، محمد حیدر، سعدعلی حسن، ندا شاہد، محمد معاذ طاہر، ماہ رخ امتیاز، شعیب احمد، احمد اکمل، عمیر خلیل کی بھی گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔ اسی طرح شرافت عباس شاہ، اسدالرحمن خان، عبدالباسط، خان بہادر وٹو، حشام خالد ملک، عاصمہ مجید خان، مدیحہ مبین، ماہین مہدی راجہ، محمد عبداللہ، بیلا خان، سعدعلی صدیق، مسروراحمد بھی ترقی پانیوالوں میں شامل ہیں۔ حرا فہیم خان، شازیہ شازدے رحیم، موتیہ شاہ، محمد سلامت اللہ بھی ڈپٹی کمشنر بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں