اسحاق ڈار سے متعلق عدالت کاتحریری فیصلہ آگیا

24 Sep, 2022 | 12:54 PM

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹس معطل ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو موقع دیا جاتا ہے سات اکتوبر کو ٹرائل کا سامنا کرنے پیش ہوں، سات اکتوبر تک اسحاق ڈار کے وارنٹس پر عملدرآمد معطل رہے گا، فئیر ٹرائل اور قانونی پراسیس کا بنیادی حق ہر شہری کو حاصل ہے، اسحاق ڈار کے وارنٹس ان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کیلئے ہی تھے۔

 فیصلے کے مطابق اسحاق ڈار کے وکیل نے بتایا وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کو ڈاکٹر نے ابھی بھی کہا اپنے رسک پر سفر کریں ۔

مزیدخبریں