ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کیلئے اہم خبر

پنجاب کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کیلئے اہم خبر
کیپشن: Govt Teachers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض:لاہور سمیت پنجاب بھر کے 32 ہزار پرائمری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے اساتذہ کی آن لائن حاضری ،تربیت،آن لائن امتحانات ، مانیٹرنگ اور نتائج کیلئے ٹیبلٹس اور ایک لاکھ پچپن ہزار پرائمری اساتذہ کو ڈیٹا سم فراہم کیجائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر کےپرائمری سکولوںکا معیار تعلیم بہترکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہورسمیت پنجاب بھر کے32ہزار سکولوں کامعیارتعلیم بہتر بنایا جائیگا۔ پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی تربیت کیلئے 32 ہزار ٹیبلٹس دیئے جائینگے۔ سکولوں میں پڑھانیوالے 1لاکھ55ہزار اساتذہ کو ڈیٹا سم فراہم کیجائیں گی۔ پرائمری سکولوں میں بچوں کی حاضری اور ٹیسٹ ٹیب پر لیا جائے گا۔
ٹیبلٹ کے ذریعے اساتذہ کی کارکردگی ،نتائج کی بھی مانیٹرنگ ہوگی۔خراب نتائج دینے والے پرائمری اساتذہ کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔ اساتذہ کے خلاف کارروائی پیڈا ایکٹ کے تحت کیجائے گی۔