پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کا مداحوں کے لئے اہم پیغام

24 Sep, 2022 | 09:48 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ مداحوں کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے۔

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے شان مسعود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کے خلاف مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، میگا ایونٹ میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے کوالٹی بیٹنگ اور پاور پلے میں کوالٹی بولنگ کی جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

مزیدخبریں