(سٹی 42) سی سی پی او لاہور نے ڈی ایس پی کاہنہ سرکل جاوید صدیق کو جھیڈو گاؤں سے منشیات فروشی کے تدارک کا ٹاسک مکمل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
ڈی ایس پی جاوید صدیق نے علاقے کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اپنی نگرانی میں منشیات فروشوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کیا، کریک ڈاؤن کے نتیجے میں منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں، پولیس ایکشن کے خوف سے جھیڈو گاؤں کے بدنام زمانہ منشیات فروش علاقہ چھوڑ گئے ۔
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشوں کے قلع قمع کرنے پر ڈی ایس پی کاہنہ سرکل جاوید صدیق کو شاباش دی اوراچھی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سند سے نوازا۔انعام حاصل کرنیوالوں میں اےایس آئی محمد رمضان، کانسٹیبلز شکیل احمد، عاطف گورایہ،محمد کاشف اور امیر کنول شامل ہیں۔