ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے اہم خبر، اسٹیٹ بینک نے نئی پابندی لگا دی

State Bank
کیپشن: State Bank
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کیلئے اہم خبر،  اسٹیٹ بینک نے ڈالر سمیت  دیگر غیرملکی کرنسیز کی نقد خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔ 

اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو نقد ڈیلنگ سے روکنے کا سرکلرجاری کردیا،  2 ہزارڈالر یا اس کے مساوی دیگرغیرملکی کرنسی کی نقد رقم سے خریدوفروخت ممنوع قرار دے دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالر ودیگرکرنسیز کی تجارت بذریعہ چیک کریں، فارن ایکسچینج کمپنیز  2 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی کرنسی کی خرید وفروخت کسٹمر کے اکاؤنٹ میں کریں۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد منی چینجرز کے کاروبار میں بینکنگ چینلز کی شمولیت بڑھاناہے جبکہ فاریکس لین دین کو دستاویزی بنانا ہے۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے بی کیٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز پر کرنسیز کی تجارت کی شرائط بھی مزید سخت کردی گئیں۔