(ویب ڈیسک) حادثات زندگی میں ایسے نقش چھوڑ کرجاتے ہیں جن کا خیال آتے ہی روح کانپ جاتی ہے، ایک ایسا حادثہ جس کی دل دہلادینے والی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس طیارے آپس میں ٹکرا کر پاش پاش ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حادثات میں بہت سی قیمتی جانیں کا ضیاع ہونا لمحہ فکریہ ہے مگر کبھی کبھار عین حاضر دماغی کام کرجاتی ہے اور ان خوفناک حادثات سے جان کو بچایا جاسکتا ہے جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دو طیاروں کی ویڈیو میں ہوا،سکائی ڈائیونگ کے اسٹنٹ کے دوران طیارے آُپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں حادثے کے ان لمحات کو دکھایا گیا ہے جب اسٹنٹ کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکرائے جس کے بعد جہاز میں سوار افراد اور پائلٹوں نے چھلانگ لگادی،دونوں جہاز بہت قریب پرواز کررہے تھے تاکہ اسٹنٹ کے لیے سکائی ڈائیورز چھلانگ لگاسکیں، اسی دوران سامنے والے جہاز سے جب سکائی ڈائیورز کودنے والے تھے تو پائلٹ کو ایک زور دار دھماکا سنائی دیا۔
جس کے باعث جہاز کی سامنے کی اسکرین ٹوٹ گئی اور جہاز میں آگ بھڑک اٹھی،تاہم جہاز میں سوار پائلٹ اور اسکائی ڈائیورز پیراشوٹ کی مدد سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے اور جہاز زمین پر جاگرا جبکہ دوسرا جہاز رن وے پر اترنے میں کامیاب ہوگیا، اس واقعے کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
یہ حادثہ نومبر 2013 میں سپریئر لیک وسکونسن میں پیش آیا تھا حادثے میں تمام نو مسافر اور دونوں پائلٹ محفوظ رہے تھے، دل دہلادینے والی اس ویڈیو کے اثرات آج بھی اس کو دیکھنے والوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔