(اسرار خان)شہر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا سلسلہ جاری, گڑھی شاہو میں بھی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آ گیا,سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق گڑھی شاہو کے علاقہ میو گارڈن کے باہر گود میں بچہ اٹھائے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، نامعلوم راہ گیر خاتون کو موٹر سائیکل سوار ملزم ہراساں کرتا دکھائی دیتا ہے، جو بار بار خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہے۔
اوباش نوجوان سے تنگ آکر خاتون موٹر سائیکل رکشہ میں سوار ہو جاتی ہے،ویڈیو وائرل ہونے پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا،دوسری جانب گڑھی شاہو پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ سب انسپکٹر ذبیر احمد سندھو کی مدعیت میں درج کیا گیا،نامعلوم ملزم نے میو گارڈن کے قریب راہ گیر خاتون کو ہراساں کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزڈولفن ٹیم کو کوئین میری کالج کی طرف سے 15کی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اوباش نوجوان چھٹی کے وقت سٹوڈنٹس سے نازیبا حرکات کر رہا ہے اور اس کے دوان طالبات میں گھس کر دست درازی کرتا رہا۔
ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کی اور لڑکیوں کی نشاندہی پر وقار نامی اوباش ملزم کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خواتین یا سکول انتظامیہ کسی بھی ایسے واقعے کی 15پر فوری اطلاع کریں۔